مصنوعات کی برآمدات

رواں مالی سال میں نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 5فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)رواں مالی سال میں نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تانومبر2019ء کے دوران نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی قومی برآمدات 3.781ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

گذشتہ چند سال کے دوران برآمدات میں کمی کا رجحان تھا تاہم حکومت کی جانب سے برآمدات کے فروغ کی پالیسی کے تحت مختلف برآمدی شعبہ جات کی مالی معاونت اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔ حکومت نے برآمدات بڑھانے کیلئے چمڑے کی مصنوعات ، جوتے ، کھیلوں کے سامان ، آلات جراحی و طبی آلات، انجینئرنگ مصنوعات ، فرنیچر ، گوشت ، مچھلی اور ان کی مصنوعات اور کٹلری وغیرہ کیلئے مالی رعایت کی پالیسی کے تحت معاونت فراہم کی جس سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں