سیمنٹ کی برآمدات

رواں مالی سال سیمنٹ کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال میں سیمنٹ کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات 14 ہزار 838 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 13ہزار 113 ملین روپے رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 1725 ملین روپے یعنی 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں بلحاظ وزن سیمنٹ کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہو اہے جبکہ پی بی ایس کے مطابق برآمدات 2 فیصد کم ہوئی ہے۔

اے پی سی ایم اے کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران 27 لاکھ 99 ہزار ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا ہے جبکہ جولائی تا اکتوبر 2018ء کے دوران برآمدات کا وزن 24 لاکھ 7 ہزار 991 ٹن رہا تھا۔ اس طرح رواں مالی سال میں بلحاظ وزن سیمنٹ کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں