عمرے کی ادائیگی

رواں سال50لاکھ غیرملکی عازمین نے عمرے کی سعادت حاصل کی،وزارت حج وعمرہ

ریاض(عکس آن لائن) رواں اسلامی سال تقریبا 50 لاکھ غیر ملکی عازمین نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی 2022 کے آخر میں شروع ہونے والے اسلامی سال کے دوران 48 لاکھ غیرملکی عازمین نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔وزارت نے مزید بتایا کہ 43لاکھ 29ہزار349عازمین طیارے کے ذریعے پہنچے۔

زمینی راستے سے 5 لاکھ 7ہزار 430بذریعے سڑک جبکہ 3ہزار985سمندری راستے سے عمرے کی ادائیگی کے لیے پہنچے۔مجموعی طور پر ایک کروڑ، 3لاکھ 51ہزار731 عازمین کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ سے مدینہ منورہ پہنچے اور مسجد نبوی ۖ اور روضہ رسول ۖ پر حاضری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں