چینی قومی کمیشن

رواں سال 5 فیصد کا معاشی ترقی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، چینی قومی کمیشن

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ بدھ کے روز چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے چیئرمین زنگ شان جیے نے کہا کہ رواں سال چین کا تقریباً 5 فیصد اقتصادی ترقی کا متوقع ہدف ہے، اسے سائنسی تحقیق کے بعد طے کیا گیا ہے اور “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی سالانہ ضروریات کے مطابق ہے۔یہ ہدف بنیادی طور پر اقتصادی ترقی کی صلاحیت سے مطابقت رکھتا ہے، اور بڑی کوششوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی سرمایہ کاری کے کردار کو بھرپور انداز میں ادا کرنا بہت اہم ہے۔ ہم نجی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گے تاکہ وہ بڑے قومی انجینئرنگ منصوبوں اورکمزور شعبوں کو بہتر بنانے کے منصوبوں کی تعمیر میں حصہ لیں ۔

ساتھ ہی ساتھ ہم نجی اداروں کو اعلیٰ معیار کے منصوبوں کی فراہمی جاری رکھیں گے اور ان کی ان منصوبوں کے لیے فنڈز تلاش کرنے میں مدد کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں