مہوش حیات

رواں سال پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کر سکوں گی ، مہوش حیات

اسلام آباد(عکس آن لائن) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ اس سال پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کا آغاز 20 فروری 2020 کو ہوگااور افتتاحی تقریب میں ماضی کی طرح کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔گزشتہ روز اداکارہ مہوش حیات نے ٹویٹر پر یہ اعلان کیا کہ بدقسمتی سے میں اس سال پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کر سکوں گی۔انہوں نیمداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئیے سبھی کرکٹ کی دعوت سے لطف اندوز ہوں جو پی ایس ایل لائے گی!

اپنا تبصرہ بھیجیں