انعامی بانڈز

رواں سال میں قومی انعامی بانڈز کی آخری قرعہ اندازی 200 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی ہوگی

بہاولنگر( عکس آن لائن) رواں سال میں قومی انعامی بانڈز کی آخری قرعہ اندازی 200 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی ہوگی جو 15 دسمبر بروز منگل کو راولپنڈی میں انعقاد پذیر ہوگی جس کے بعد سال 2021ء کے قومی انعامی بانڈز کے شیڈول کا اعلان 16 دسمبر کو کیا جائیگا 200 روپے والے قومی انعامی بانڈ کی رواں سال کی آخری قرعہ اندازی ہوگی جس کا پہلا انعام ساڑھے 7 لاکھ روپے’ دوسرا انعام اڑھائی لاکھ روپے کے پانچ انعامات اور اسی طرح 2394 انعامات 1250 روپے کے ہیں جو خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں