آیت اللہ خامنہ ای

رواں برس ہم رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات سے محروم رہیں گے، آیت اللہ خامنہ ای

تہران(عکس آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عوام سے رمضان المبارک کی عبادت گھروں پر رہ کر کرنے کی اپیل کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے رمضان کی عبادات گھروں پرکرنیکی اپیل کی ہے جس کا مقصد کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے،

اپنے بیان میں سپریم لیڈر نے کہا کہ رواں برس ہم سب رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات سے محروم رہیں گے، ہم سب کو گھروں پر تنہائی میں کی گئی عبادات کا موقع نہیں گنوانا چاہیے۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں اپنے گھروں میں اپنے گھروالوں کیساتھ عبادات کا اہتمام کرناچاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں