روئی کی قیمت

روئی کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ،10 ہزار روپے فی من ہوگئی

لاہور (عکس آن لائن ) روئی کی قیمت کو پر لگ گئے، پریمئم کوالٹی کی قیمت میں200روپے فی من اضافہ ہوا ہے۔کاٹن جنرز فورم کے عہدے دار احسان الحق نے بتایا کہ روئی کی قیمت9 سال کی بلند ترین سطح پرجا پہنچی ہے۔ پریمئم روئی کی قیمت10 ہزار روپے فی من ہوگئی ہے۔کاٹن جنرز فورم کے مطابق ریگولر کی قیمت10 روپے اضافے سے9 ہزار700 فی من ہوگئی ہے۔ رواں سال کپاس کی مجموعی پیداوار میں غیر معمولی کمی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں