عمیر بن یوسف

رن آئوٹ نہ ہوتے تو میچ بھی جیت سکتے تھے، عمیر بن یوسف

کراچی (عکس آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمیر بن یوسف نے کہا ہے کہ رن آئوٹ نہ ہوتے تو میچ بھی جیت سکتے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر بن یوسف نے کہا کہ کوشش تھی لمبی اننگز کھیلوں، عامر اور عقیل کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہماری وکٹیں تھوڑی جلدی کر گئی تھیں، ٹاپ آرڈر بیٹرز ناکام ہوئے، امید ہے آئندہ سیزن کوئٹہ کا اچھا ہو گا۔

عمیر بن یوسف نے بتایا کہ رائیلی روسو سے اسکور نہیں ہو سکا، جیسن رائے اور رائیلی روسو کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا جس سے سیکھنے کو ملا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دی۔

کوئٹہ کی جانب سے اننگز کے ٹاپ اسکورر عمیر یوسف تھے، انہوں نے 37 بالز پر 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں