آمنہ الیاس

رنگت اورموٹاپے کا مذاق بنانا ختم کریں، آمنہ الیاس

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کی ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس آج کل سانولے رنگ اور بھدے جسم والے افراد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم دکھائی دے رہی ہیں۔نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ سانولی رنگت اور موٹاپے کا شکار افراد کی ہمیشہ تذلیل کی جاتی ہے، وہ جہاں جاتے ہیں اْن کا مذاق اْڑایا جاتا ہے اور اْن کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ماڈل آمنہ الیاس ایسے افراد جو اپنے سانولے رنگ اور موٹے جسم کو شرمندگی کا باعث سمجھتے ہیں، ہمیشہ اْن کیلئے آواز بلند کرتی نظر آئی ہیں، انہوں نے کہا کہ سانولے رنگ یا موٹاپے کو مذاق بنانا اب ختم ہوجانا چاہیے۔

اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے کم رنگ اور موٹے افراد کا مذاق اْڑانے والوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ سانولی رنگت اور موٹاپا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ ایک بیماری ہے اور میری جنگ ہے اس بیماری کے ساتھ اور میں جب تک زندہ ہوں،اتنی دیر میں کمرے کا دروازہ کھلتا ہے اور ایک خاتون آمنہ سے کہتی ہیں کہ آمنہ کوئی آیا ہے’ جس پر وہ پوچھتی ہیں کہ ‘کون آیا ہے امی؟’۔

جواب میں خاتون کہتی ہیں کہ ‘وہی کالا موٹا سا تیرا دوست۔’۔آمنہ الیاس کی اس ویڈیو کا مقصد یہ بتانا ہے کہ دوسروں کے رنگ اور جسامت کے حوالے سے اْن پر تبصرے کرنا، ایسا ہمارے اپنے گھروں میں ہوتا ہے اس چیز کو ختم کرنے کے لیے پہلے خود اپنے گھر والوں کو اس سے روکنا ہوگا اس کے بعد ہی ہم کسی اور کو روک سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں