فواد چوہدری

رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام دیکھا جاسکے گا ،پہلا روزہ14 اپریل کو ہوگا’ فواد چوہدری

لاہور( عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام دیکھا جاسکے گا اور 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت کئی دیگر شہروں میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا، یہ رمضان سب کیلئے رحمت و برکت کا باعث بنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں