اسلام آباد (عکس آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ رمضان نزول قرآن اور انسانیت کی خدمت کا مہینہ ہے ۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی منسٹر انکلیو کی مسجد میں ختم قرآن کی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع ،مسلم لیگی رہنماء مرتضیٰ جاوید عباسی ،قاری سہیل عباسی ،خطیب منسٹر انکلیو مفتی امیر زیب اور دیگر نے شرکت کی ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ قرآنی تعلیمات پر عمل ہی میں انسانیت کی فلاح ہے ،رمضان نزول قرآن اور انسانیت کی خدمت کا مہینہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وطن عزیز کے مسائل کا حل قرآنی نظام میں ہے ،دعا ہے کہ اللہ کریم ہمیں قرآن کریم کا حق ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔