اسلام آباد (عکس آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان پر اللہ کا کرم ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے جیتنے کیسز سامنے آئے ہمارا ملک اس طرح متاثر نہیں ہوا ، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کو شکست دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے ،ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے اس لئے ہم سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں تاکہ غریب طبقہ کا خیال رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ خاندانوں کی مدد کو ترجیح دے رہے ہیں اور موجودہ صورتحال میں پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا تاکہ سب مل کر مہلک وائرس کا مقابلہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں افطار پارٹیوں کی بجائے گھروں میں عبادات اور افطاری کی جائے۔