صدر جو بائیڈن

رمضان سے پہلے جنگ بندی نہ ہوئی توصورتحال خطرناک ہوجائیگی، بائیڈن

واشنگٹن(عکس آن لائن )امریکی صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ رمضان سے پہلے جنگ بندی نہ ہوئی تو صورتحال بہت خطرناک ہو جائے گی، یہ یروشلم اور اسرائیل کے لیے بہت بہت خطر ناک ہو سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کیمپ ڈیوڈ میں کچھ دن قیام کے بعد واپس وائٹ ہائوس جانے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بائیڈن کا اس بارے میں کہنا تھا کہ اس بات کا انحصار اب حماس پر ہے کہ وہ چھ ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی تجاویز کو قبول کرتی ہے یا نہیں۔

انہوں نے اس موقع پر غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے انسانی بنیادوں پر امدادی کی ترسیل کی راہ میں پیدا کردہ رکاوٹوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے کوئی عذر یا بہانہ نہیں ہو سکتا ہے کہ لوگوں تک فلسطینی علاقے میں امدادی سامان نہ پہنچنے دیا جائے۔

جوبائیڈن جو اگلے نومبر میں ایک بار پھر امریکی صدارت کے لیے انتخاب لڑنے جا رہے ہیں ، جنگ بندی کو حماس پر ڈال دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں