یوٹیلیٹی اسٹورز

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگا

اسلام آباد(عکس آن لائن) یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل 15 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگا کردیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اور کوکنگ آئل بھی 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کیا گیا تھا، کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیگر مختلف اشیائ کی قیمتیوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں