رمضان المبارک

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی گراں فروشوںنے چھریاں تیز کر لیں ،پھل غریب عوام کی پہنچ سے دور

لاہور( عکس آن لائن) رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی گراں فروشوںنے چھریاں تیز کر لیں ، مختلف مقاما ت پر پرچون سطح پر سبزی اور پھل سرکاری نرخنامے کی بجائے مہنگے داموں فروخت کئے جاتے رہے ، برائلر گوشت کی قیمت میںبھی 8روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں آلوکچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت26روپے مقررکی گئی تاہم یہ 30سے35روپے فی کلو فروخت ہوا،آلو کچاچھلکا نیادرجہ دوم24روپے کی بجائے30،آلوسفید17کی بجائے20سے25،پیاز درجہ اول52کی بجائے60سے65،پیاز درجہ دوم48کی بجائے50،ٹماٹردرجہ اول 140 کی بجائے160،ٹماٹردرجہ دوم 130کی بجائے140،لہسن دیسی165کی بجائے185سے190،لہسن چائنہ315روپے کی بجائے340سے350،لہسن ہرنائی230کی بجائے250،ادرک تھائی لینڈ180کی بجائے220،ادرک چائنہ175کی بجائے190،کچنار165کی بجائے180سے190،کھیرا فارمی42کی بجائے50،میتھی50،بینگن67کی بجائے70سے75،بند گوبھی62کی بجائے70،

پھول گوبھی44کی بجائے50،بھنڈی220کی بجائے250سے260،شلجم28کی بجائے30،سبز مرچ اول120کی بجائے150،گھیا کدو93کی بجائے95سے100،گھیاتوری114کی بجائے125سے130،لیموںدیسی425کی بجائے450سے460،لیموںچائنہ160کی بجائے180،اروی73کی بجائے80سے85،مٹر109کی بجائے115سے120،ٹینڈے دیسی192کی بجائے220،پالک فارمی32کی بجائے40،گاجر دیسی44کی بجائے50،گاجر چائنہ40کی بجائے45سے50 اورکریلا93کی بجائے100روپے فی کلوفروخت ہوا ۔ پھلوںمیںسیب کالا کولو پہاڑی اول کی سرکاری قیمت245روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروںنے گراںفروشی کرتے ہوئے 270سے280روپے فی کلوفروخت جاری رکھی،سیب کالا کولوپہاڑی دوم145کی بجائے180،سیب کالا کولو میدانی اول135کی بجائے160،سیب کالا کولو میدانی دوئم88کی بجائے100،سیب سفید اول130کی بجائے150سے160،سیب سفید دوئم80کی بجائے 90،سیب امری 140کی بجائے155سے160،کیلا درجہ اول درجن140کی بجائے190سے200،

کیلا درجہ دوئم درجن83کی بجائے100،اناربدانہ450کی بجائے600،انارقندھاری245کی بجائے280،کیلا سپیشل درجن185کی بجائے240سے250،مسمی اولدرجن185کی بجائے240،مسمی دوئم درجن135کی بجائے160،کینو اول درجن255کی بجائے280سے300،امرود80،اسٹابری اول120کی بجائے140،اسٹابری دوئم68کی بجائے80سے90،کھجور ایرانی280کی بجائے300سے320،کھجوراصیل215کی بجائے220سے230،خربوزہ اول88روپے کی بجائے100 اورخربوزہ دوئم55کی بجائے60روپے فی کلو فروخت ہوا۔ شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی فی کلو قیمت8روپے اضافے سے376روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے259روپے جبکہ فارمی انڈوںکی قیمت ایک روپے کمی سے130روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔یکم رمضان ہونے کی وجہ سے چکن کی بے پناہ مانگ دیکھی گئی اور کئی علاقوںمیں دوپہر تک چکن ختم ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں