عمران خان

رمضان المبارک میں روزے سے پہلے ورزش کرتا ہوں ، وزیر اعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن)و زیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں روزے سے پہلے ورزش کرتا ہوں ۔اتوار کو ٹیلی فون پر شہری کے سوال ”رمضان میں آپ کسی وقت ورزش کرتے ہیں”کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ رمضان میں ورزش ہمیشہ روزہ کھولنے سے پہلے کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ ورزش کے بغیر روزہ رکھنا کا مطلب ہے کہ آپ رمضان کو ضائع کررہے ہیں ،وزیراعظم نے کہاکہ اگرآپ صحیح معنوں میں روزہ رکھیں تو آپ کو رمضان کے بعد بھی دماغی اور جسمانی طاقت ملنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں