امریکہ

رفح پرحالیہ حملے کے بعد پالیسی نہیں بدلی ،امریکہ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی رفح میں حملے کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کرنے کے لیے اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اسرائیلی تحقیقات کے نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل پر بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پابندی کرنے، شہریوں پر اس کی کارروائیوں کے اثرات کو محدود کرنے اور انسانی امداد کے بہا کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتا رہے گا۔