کنکشن منقظع

رشوت نہ دینے پر رائس مل کا کنکشن منقظع کر دیا ملزمالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان

کنگن پور(سپیشل رپورٹر)SDOسب ڈویژن چونیاں نے ظلم کی انتہا کر دی رائس ملز کو 40ہزار یونٹس کی اووربلنگ درست کرنے کے لئے تین لاکھ روپے رشوت مانگ لی نہ دینے پر رائس مل کا کنکشن منقظع کر دیا مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان رائس ملز یونین کا واپڈا کے خلاف شدیداحتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گہلن بائی پاس پر واقع بابا اسماعیل رائس مل جو کہ 27نومبر2019ءکو بند ہو گئی تھی مگر SDOسب ڈویژن چونیاں حافظ اسرار احمد نے رائس مل کو ماہ جنوری کی ریڈنگ میں 32ہزار یونٹس پینڈنگ اور 7ہزار یونٹس کی اوور بلنگ ڈال دی اور ساتھ ہی رائس مل مالکان سے بل درستگی کی مد میں تین لاکھ روپے رشوت مانگ لی رشوت نہ دینے پر بل ادائیگی کی آخری تاریخ سے دو دن قبل ہی مذکورہ رائس مل کا کنکشن منقطع کر دیا جس کی وجہ سے مذکورہ مل میں سیلا چاول تیار کرنے کا 25لاکھ روپے کا خام مال ضائع ہو گیا گزشتہ روز رائس ملز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس بابا اسماعیل رائس مل پر منعقد ہوا جس میں صدر رائس ملز ایسوسی ایشن محسن نذیر ملک ،چودھری شبیر احمد ،میاں اظہر علی ،حاجی قاسم ،حاجی عبدالغفور،چودھری سلیم ،چودھری طارق ،میاں اصغر علی مٹھو ، حاجی زکریا ،چودھری ادریس و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذکورہ بالا واپڈا SDOکی چیرہ دستیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کرپٹ اور رشوت خور SDOکو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں