رحیم یار خان(عکس آن لائن)رحیم یار خان میں بغیر بتائے میکے جانے والی بیوی پر شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کر کے سر کے بال کاٹ دیئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
واقعہ تھانہ سی ڈویژن کی حدود حبیب کالونی میں پیش آیا ہے جس میں کامران نامی شوہر نے بیوی کو اس لئے تشدد کا نشانہ بنایا کہ خاتون شوہر کی بغیر اجازت والدین کے گھر گئی تھی۔کرن نامی متاثرہ خاتون کے مطابق گھر کے اخراجات مانگنے پر بار بار مار پیٹ کرتا تھا، جسکی وجہ والدین کے گھر جاتی تھی اور شوہر کامران ماں باپ گھر جانے سے منع کرتا تھا اسی زنجش کے باعث شوہر نے کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور بال کاٹ دیئے تاہم موقع پا کر بھاگی اور اپنے والدین کے گھر پہنچ گئی ہوں۔
خاتون کے گھر والوں نے اعلیٰ حکام سے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ تھانہ سی ڈویثرن پولیس نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم شوہر کامران کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔