رحمان ملک

رحمان ملک کا مچھ میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت و گیارہ کان کنوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مچھ میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت و گیارہ کان کنوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنے بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ کان کنوں پر ظالمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت و لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، دھشتگردانہ حملے میں گیارہ غریب کان کنوں کی شہادت پر دلی دکھ، درد و افسوس ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک دشمن عناصر اسطرح کے بزدلانہ حملوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، دشمن پاکستان کیخلاف اپنی ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں