قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو رایا اور سرسوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیرپر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ رایا اور سرسوں کی فصل پر بوائی سے لیکر برداشت تک مختلف بیماریاں حملہ آورہوسکتی ہیں اور بروقت حفاظتی و تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ فصل کامعیار اورمقدارمتاثرنہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ سفیدکنگھی کے ابتدائی حملہ میں پتوں تنوں شاخوں کی اوپری سطح کے اندر سفیدچھالے بن جاتے ہیں جو پھول کر پھٹ جاتے ہیں اور ان سے سفید سفوف نکلنا شروع ہوجاتاہے۔اس طرح پھولوں پر بیماری کے حملہ سے جہاں ایک طرف پھول بدشکل ہوجاتے ہیں وہیں ان میں بیج بھی نہیں بنتااورپودے کے متاثرحصوں میں سڑن پیداہوجاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وبائی جھلساکی بیماری کے حملہ سے پتوں ٹہنیوں پھلیوں پر سیاہ اور بھورے دھبے نمودارہوتے ہیں جو پتوں میں سوراخ کا باعث بھی بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیماری کی شدیدحملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں مرجھاوکی بیماری ہر عمرکے پودوں پر اثراندازہوکر پیداوارکو متاثر کرتی ہے۔