راوی سٹی

راوی سٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، و زیر اعظم

اسلام آ باد (آئی این پی ) و زیر اعظم عمران خان نے راوی اربن ڈیلپمنٹ اتھارٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کو منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ راوی سٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، لاہور پر آبادی کا دبا کم ہوگا اور شہریوں کو تمام سہولیات سے آراستہ بین الاقوامی معیار کی رہائش میسر آئے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈیلپمنٹ اتھارٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، وزیرِ مملکت فرخ حبیب، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، چیئرمین نیا پاکستان ہاسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل(ر)انور علی حیدر، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی اسکے علاوہ وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، مشیر وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، معاونِ خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک، بابر حیات تارڑ ممبر بورڈ آف رینیو، سی ای او راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین، چیئرمین سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ عرفان الہی و دیگر افسران نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی. اجلاس کو راوی سٹی کے تحت سیفائر-بے منصوبے پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا.

اجلاس کو بتایا گیا کہ دو ہزار ایکٹر پر محیط اس منصوبے سے حکومت کو وصول ہونے والے محصولات و آمدن کا تخمیہ 25 ارب روپے لگایا گیا ہے اسکے علاوہ منصوبہ مجموعی طور پر 150 ارب روپے کی معاشی سرگرمیوں کو جنم دیگا. راوی سٹی کے مزید دو ذیلی منصوبے جن میں زون 4،5،7 اور ایلبی-جزیرہ شامل ہیں جلد سرمایا کاری کیلئے میسر ہونگے. جن سے حکومت کو موصول ہونے والے محصولات و آمدن کا تخمینہ مجموعی طور پر 130 ارب روپے لگایا گیا ہے اور یہ مل کر 750 سے 900 ارب روپے کی معاشی سرگرمیوں کا مجب بنیں گے. اس طرح سے راوی سٹی پر 15000 ایکڑ پر شروع ہونے والے کام کے نتیجے میں رواں سال دسمبر تک مجموعی طور پر 1000 ارب روپے کی معاشی سرگرمیاں ہونگی جو ملک میں روزگار کے بے شمار مواقع فراہم کریں گی. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ حال ہی میں ملک کی تمام بڑی جامعات سے انکے راوی سٹی میں کیمپسس کھولنے کے سلسلے میں رابطے کیے گئے جن کے مثبت جوابات آنا شروع ہوگئے ہیں.

اسکے علاوہ سوئس کمپنی لیونگ-سٹون گرین-ٹیک سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں جو زون 3 میں جدید زرعی ٹیکنالوجی سے بین الاقوامی معیار کے فارم بنانے میں معاونت کرے گی. یہ اقدام بڑھتی ہوئی ملکی غذائی ضرویات کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ راوی سٹی منصوبے میں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ینگ لیڈر شپ پروگرام کا اجرا کیا گیا تھا جس میں اب تک 25 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں. رواں سال جون سے نوجوانوں کی پہلی گھیپ باقائدہ کام کا آغاز کر دے گی.

سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ اسکے پہلے سب-فیز میں زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے جس میں مقامی و بیرونی سرمایہ کار گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں. اسکے علاوہ ریلوے اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی مل کر ریلوے کی اراضی پر تعمیراتی منصوبوں کا اجرا کرینگے جس سے ریلوے کی غیر استعمال شدہ زمین کو بروئے کار لایا جائے گا. وزیرِ اعظم نے اس موقع منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ راوی سٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، لاہور پر آبادی کا دبا کم ہوگا اور شہریوں کو تمام سہولیات سے آراستہ بین الاقوامی معیار کی رہائش میسر آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں