راوی اربن پراجیکٹ

راوی اربن پراجیکٹ کیلئے اراضی کے حصول کیخلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ آفس نے راوی اربن پراجیکٹ اراضی کے حصول کیلئے دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ۔ ۔شیزار ذکا ء ایڈووکیٹ کے ذریعے پراجیکٹ کیلئے اراضی ایکوئر کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھا۔

اعتراض کے مطابق درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات نہیں لگائی گئیں،متعلقہ دستاویزات کے بغیر درخواست سماعت کیلئے پیش نہیں کی جاسکتیں۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا تھاکہ زرعی اراضی کو راوی اربن پراجیکٹ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، راوی اربن پراجیکٹ اتھارٹی نے ماحولیاتی ادارے نے این او سی حاصل کیے بغیر اراضی لی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں