شیخ رشید

راولپنڈی میں ہونیوالی میٹنگ پاکستان کیلئے خوش آئند ثابت ہوگی، شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کیلئے خوش آئند ثابت ہوگی، حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے،بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آﺅٹ کم ہوتا ہے،

ہمیں اسمبلی اس لئے لانا چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل ہوسکے، 10روز میں فائنل راونڈ ہوگا،انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے مظلوم عوام کے ساتھ ہوتے ہیں، ظالموں کے نہیں، رانا ثنا اللہ حکومت کو لے ڈوبے گا، اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف اور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اکتوبر نومبر فیصلہ کن ہوگا، لانگ مارچ یا الیکشن کی تاریخ،ایک کا ہونا ضروری ہے، بجلی کے بعد سردیوں میں گیسں کا بحران سر پرآگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں