شیخ رشید احمد

راولپنڈی شہر ملک بھر میں سب سے ترقی یا فتہ شہر ہے جہاں تعلیم کی شرح بھی زیادہ ہے ، شیخ رشید احمد

راولپنڈی (عکس آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر ملک بھر میں سب سے ترقی یا فتہ شہر ہے جہاں تعلیم کی شرح بھی زیادہ ہے میں نے اپنے سیاسی کئیریر میں سب سے زیا دہ تعلیمی ادارے راولپنڈی میں بنا ئے ہیں اور وہ بھی بچیوں کے راولپنڈی کو خواتین کی دو یو نیورسٹیاں دی ہیں اب آئی ٹی یونیورسٹی اور ریلوے یونیورسٹی بھی بنانے جا رہے ہیں جس سے راولپنڈی میں تعلیم کی شرح اور بھی بڑھے گی عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولت کے لئے بھی ریلوے میں اقدا ما ت کر رہے ہیں ایم ۔ ایل ون کا منصوبہ بھی ریل کے لئے ایک انقلا بی قدم ہو گا مجھے مسیحی قوم پر فخر ہے کہ ان کا کردار ملک کی ترقی میں ہمیشہ تعمیری رہا ہے اور کوئی بھی مسیحی منی لا نڈرنگ میں ملوث نہیں ہے صحت اور تعلیم کے شعبے میں مسیحیوں کی خدمات قابل قدر ہیں یہ لوگ ملک مکی ترقی مین اپنا کردار برا بر ادا کر رہے ہیں اور کبھی بھی شکوہ نہیں کیا اور کبھی اپنی غربت کا بھی واویلہ نہیں کیا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلوری گاسپل چرچ منسٹری اور سنوا ٹریڈنگ کارپوریشن کی جا نب سے کرسمس کی تقریب سے گرینڈ دیوان مارکی مین ایکسپریس وے اقبال ٹاؤن سروس روڈ اسلام آباد میں خطاب کرتے ہو ئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں ہولی فیملی ہسپتال میں پیدا ہوا اور تعلیم مشن ہائی سکول را جہ با زار میں اور گا رڈن کا لج میں حا صل کی اس وقت وہاں پر با ئبل پڑ ھا ئی جا تی تھی لیکن مجھے اس سے اپنے مذہب میں کوئی مسلہ نہیں ہوا بلکہ میری تربیت میں بہتری آئی اور میں اس شہر کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ میں کرسمس کی مبا رک باد ملک بھر میں بسنے والے مسیحیوں کو دیتا ہوں اور آپ کی خوشیوں کو دو با لا کرنے کے لئے خدا کے حضوردعا گو ہو ں تقریب میں کر سمس کے حوالے سے خصوصی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کئیے گئے اور پادری پرویز کا مران نے کلام بھی پیش کیا جبکہ پا کستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ساجد قریشی اور دیگر قائدین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور وزیر اعظم پا کستان عمران خان کے مسیحیوں کے لئے نیک جذبا ت بھی پہنچا ئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں