رانی مکھرجی

رانی مکھرجی نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی (عکس آن لائن) بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا آپ پر ایک الگ پریشر ڈالتا ہے اور اسے روز کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا پڑتا ہے اور یہ دونوں چیزیں میں نہیں سنبھال سکتی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں رانی مکھرجی نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی وجہ بتائی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا آپ پر ایک الگ پریشر ڈالتا ہے اور اسے روز کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا پڑتا ہے اور یہ دونوں چیزیں میں نہیں سنبھال سکتی۔رانی مکھرجی نے کہا کہ یہ ہر فرد کی اپنی مرضی ہے کہ وہ اس پریشر کے سامنے جھکنا چاہتا ہے یا نہیں،جب سوشل میڈیا کا آغاز ہوا تو سب نے مجھ سے کہا آپ کو سوشل میڈیا پر اکانٹ بنانا چاہیے لیکن مجھے اچھے سے معلوم ہے کہ میں یہ چیز نہیں کرسکتی ، میں اس میں اچھی نہیں ہوں تو میں پھر اسے استعمال کرکے خود کو مشکل میں کیوں ڈالوں؟۔

اس کے علاوہ رانی مکھرجی نے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی اور پروفیشنل زند گی الگ رکھی ہوئی ہے، میں اور میرے شوہر آدتیا چوپڑا اپنی بیٹی کے سامنے فلموں کے بارے میں بات بھی نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں