فواد چوہدری

رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں،فواد چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے رانا ثنا اللہ کے بیان کا اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں۔

انہوں نے رانا ثنااللہ کے نام پیغام میں مزید کہا کہ یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں، بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے، بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے ۔ واضح رہے رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گرانڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت ہے لیکن پی ٹی آئی کا جلسہ سیاسی اسٹنٹ ہو گا، عمران خان اپنی چوری سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی اسٹنٹ کے طور پر جلسے کر رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے ساتھ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں