رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ کا چھوٹے تاجروں کے لیے ریلیف پیکج کی فوری تقسیم کا مطالبہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے چھوٹے تاجروں کے لیے ریلیف پیکج کی فوری تقسیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ چھوٹے تاجر کو پاؤں پر کھڑا رکھنا ریاست کی زمہ داری ہے،دنیا بھر میں چھوٹے تاجر کی معاشی بقا کے لئے خصوصی بیل آئوٹ پیکیج دیئے گئے،چھوٹا تاجر سفید پوش ھے ، اور حکومت کی امداد کا حقیقی حقدار بھی۔

انہوںنے کہاکہ چھوٹے تاجر کو وزیراعظم کے ریلیف پیکیج میں نظرانداز کیا گیا،دیہاڑی دار کی طرح چھوٹا تاجر بھی لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ہے،وفاق کے ریلیف پیکیج میں ایس ایم ای سیکٹر کے لئے سو ارب رکھا گیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت فوری طور پہ 100 ارب کی تقسیم کی حکمتِ عملی بنائے۔ انہوںنے کہاکہ تقسیم پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو اس پیکج کا عملا تاجروں کو کوئی فائدہ نہیں،ریلیف پیکیج میں مختص سوارب روپے این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں کو دے دیا جائے،صوبے ،دستیاب رقم سے چھوٹے تاجروں کی مالی امداد اور بلا سود قرضے کی سکیم جاری کریں۔

انہوںنے کہاکہ 200 یونٹس تک کمرشل بجلی استعمال کرنے والے چھوٹے تاجروں کے بل معاف کئے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کے دیگر کمرشل بل تین ماہ کے لئے موخر کئے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ موخر شدہ بجلی کے کمرشل بلوں پر سر چارج وصول نہ کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومتیں ،سرکاری کمرشل پراپرٹی کے کرائے میں ریلیف دیں انہوںنے کہاکہ چھوٹے تاجروں کے لئے ملک بھر میں اشیاء کی فراہمی کا تسلسل (سپلائی چین) برقرار رکھنا نہایت اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں