رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

لاہور (عکس آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار سابق وزیر قانون و رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ۔

بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد خان کے رخصت پر ہونے کی بنا پر سماعت نہیں ہو سکی، عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار سابق وزیر قانون و رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ۔واضح رہے عدالت نے درخواست ضمانت پر اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست قانون دان اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ۔کیل استغاثہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ رانا ثنااللہ کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا اور اس کی بنیاد دوبارہ درخواست ضمانت دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز کے بعد رانا ثنااللہ کا موقف درست ثابت ہوا ہے عدالت سابق وزیرقانون کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو یکم جولائی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔رانا ثنااللہ فیصل آباد سے پارٹی اجلا سں شریک ہونے کے لیے لاہور آرہے تھے جب انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔ اے این ایف کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں