رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ خان کی بجلی کی مد میں ریلوے میں اڑھائی ارب سالانہ کے نقصان کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے بجلی کی مد میں ریلوے میں اڑھائی ارب سالانہ کے نقصان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے ریلوے کو تین سال میں 800 ارب کا ٹیکہ لگایا، اسے ترقی دے کر وزیرداخلہ بنادیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہر سال اڑھائی ارب کی بجلی چوری ہوتی رہی ، کسی کوکانوں کان خبر کیوں نہ ہوئی؟،شیخ رشید نے ریلوے کو ڈبویا، مال بھی کمایا اور ترقی بھی حاصل کرلی ،شیخ رشیداور اس کے باس کی پانچوں گھی میں اور سرکڑاہی میں ہے ،ریلوے میں منظم ڈکیتی کرنے والے ڈاکو کو پہلے ترقی دی، اب کمیٹی کا ڈرامہ کیاجارہا ہے ،قومی خزانے کو اڑھائی ارب روپے سالانہ کا پہنچنے والے نقصان کی وصولی چپڑاسی اور اس کے سلیکٹڈ باس سے ہونی چاہیے،بجلی گیس ، آٹا چینی، دوائی، خوراکہ ہرچیز میں کرپٹ مافیا عوام کو ڈکیتوں کی طرح لوٹ رہا ہے ،بجلی گیس کے بل بھتے اور تاوان کی طرح عوام سے وصول کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں