شعیب ملک

راشد خان کی بولنگ نے ہماری ٹیم کی کمر توڑ دی ، شعیب ملک

ابو ظہبی(عکس آن لائن)پشاور زلمی کے کھلاڑی شعیب ملک کا میچ میں شکست پر کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے راشد خان کی بولنگ نے ہماری ٹیم کی کمر توڑ دی، ہمارے سارے اہم بلے بازوں کو راشد نے آؤٹ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آخر کے اوورز میں زیادہ رنز دے دیے ، توقع نہیں تھی کہ لاہور قلندرز 170 تک اسکور کرجائے گی۔انہوں نے کہا کہ 170 رنز کے بعد بھی اصل فرق راشد خان کی بولنگ نیہی کیا، ٹیم کی ضرورت کیمطابق بیٹنگ کی۔

شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم کو جس نمبر پر بھی ضرورت ہوئی میں موجود رہا ہوں، بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نے جیسی بیٹنگ کی ان کی تعریف بنتی ہے، ڈنک اور ڈیوڈ نیاسٹرائیک ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے اچھی بیٹنگ کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی نے کہا کہ بطور سینیئر اپنی رائیدیتا ہوں، وہاب کو کوئی بھی مشورہ دیسکتا ہے، ہدف اپنا بہتر سے بہترکھیل پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاورزلمی کوشش کریگی کہ اگلے میچز میں بہترکھیل پیش کریں، ٹیموں کیدرمیان زیادہ فرق نہیں، کوئی بھی آگیآسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں