راشد خان

راشد خان کو پاکستانی ڈاموں کے دیوانے نکلے

اسلام آباد (عکس آن لائن) افغانستان کے ٹی ٹوئنٹی اسپنرراشد خان کو پاکستانی ڈاموں کے دیوانے نکلے ۔راشد خان نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگز پر مبنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی۔گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک صارف کے جواب میں انہوں نے یہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ویڈیو میں ‘فرہاد’ کے ‘ماہی’ کو بولے جانے والے ڈائیلاگز کو اپنے پسندیدہ ڈائیلاگز میں سے ایک قرار دیا۔راشد خان ویڈیو میں فیروز خان کے ڈائیلاگز پر ہلکی پھلکی اداکاری بھی کرتے ہیں۔ڈرامے کے مرکزی کردار ‘فرہاد’ ‘ماہی’ سے کہتے ہیں کہ ‘جسے تم چار دن کی دل لگی بول رہی ہو ناں وہ میرے لیے دل کی لگی بن چکی ہے۔

”ماہی’ کا کردار ادا کرنے والی اقرا عزیز فرہاد سے کہتی ہیں کہ تمہاری لاش ہی اس حویلی سے جائے گی، جس پر فرہاد کہتے ہیں کہ موت سے تو نہیں ڈرتا تمہاری جدائی سے ڈرتا ہوں۔ان ڈائیلاگز پر راشد خان لِپ سنکنگ بھی کرتے ہیں اور اداکاری بھی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت’ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے اداکیا ہے جبکہ ڈرامہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں