راشد خان

راشد خان کا ورلڈ کپ میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان

کابل (عکس آن لائن)افغان کرکٹر راشد خان نے ورلڈ کپ میچز کی فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔راشد خان نے افغانستان میں آنے والے زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کی افسوس ناک خبر کا علم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ور لڈکپ میچز کی تمام فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کروں گا اور بہت جلد زلزلہ متاثرین کے امدادی فنڈ کے لیے مہم بھی شروع کروں گا۔واضح رہے کہ افغان حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ دوپہر 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں