سپنر راشد خان

راشد خان نے اپنی شادی افغانستان کے ورلڈ کپ جیتنے سے مشروط کردی

کابل(عکس آن لائن) افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا،

کہ وہ تبھی شادی کریں گے اگر افغانستان ورلڈ کپ جیت جائے ۔ 21سالہ راشد خان نے آزادی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے،

انکشاف کیا کہ افغانستان کے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میں شادی کر لوں گا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے 2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں تمام نو میچز ہارے تھے۔

7ٹیسٹ ، 67ون ڈے اور 48ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل کیریئر میں

راشد نے افغانستان کے لئے 245وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں