شاہ رخ خان

راج کمار ہیرانی حیرت انگیز، زبردست ڈائریکٹر ،بہت ہی مضحکہ خیز طبیعت کے مالک ہیں،شاہ رخ خان

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ راج کمار ہیرانی ایک حیرت انگیز، زبردست ڈائریکٹر اور بہت ہی مضحکہ خیز طبیعت کے مالک ہیں۔شاہ رخ خان نے حال ہی میں ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کیلئے 15منٹ کا ایک سیشن رکھا۔اداکار سے ایک مداح نے اس سیشن کے دوران سوال کیا کہ آپ کو فلم ڈنکی کے بارے میں سب سے مشکل چیز کیا لگی؟۔

مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ فلم میں تمام شاندار اداکاروں کے ساتھ رہنا اور ایک ایسی دنیا کی تخلیق کرنا جیسا راجو چاہتے تھے۔انہوں نے ایک اور مداح کے سوال کے جواب میں ہدایتکار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ راجو ایک حیرت انگیز، زبردست ڈائریکٹر اور بہت ہی مضحکہ خیز طبیعت کے مالک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں