لاہور ہائیکورٹ

راجہ ریاض کو بطور اپوزیشن لیڈر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

لاہور ( عکس آ ن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے راجہ ریاض کو بطور اپوزیشن لیڈر عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔عدالت عالیہ میں جسٹس رضا قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ انتہائی اہم ہے مگر راجہ ریاض ڈمی اپوزیشن لیڈر ہیں ، راجہ ریاض حکمران جماعت سے پارٹی ٹکٹ لینے کا اعلان بھی کرچکے ہیں ۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ راجہ ریاض کو بطور اپوزیشن لیڈر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے ۔دوران سماعت وفاقی حکومت ،سپیکر قومی اسمبلی اور ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی گئی ۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت ،سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں