زیتون کا تیل

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے، حکیم میاں لیاقت احمد

قصور(عکس آن لائن )ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خون سے شوگر کی مقدارکم کرنے اور وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے جوکہ کم نشاستے والی غذائیں اورلحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی اس سے کنٹرول کئے جاسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے’’نمائندہ عکس آن لائن‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایاکہ خون میں شوگرکی مقدارکم کرنے کیلئے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے‘پاکستان میں اسوقت 7ملین افرادذیابیطس کا شکارہیں اگریہ تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030ء تک پاکستان ذیابیطس کے مرض کے حساب سے چوتھا بڑاملک ہوگا اور یہاں ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی تعددا 1 کروڑ 38لاکھ تک جاپہنچے گی۔انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس میں مبتلا لوگ اپنے طرزِ زندگی میں تبدیلی لائیں ‘روزانہ صبح شام پیدل واک کریں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ادویات سے اہم روزانہ سیرکرنا بہترہے۔انہوں نے بتایا کہ روزمرہ کھانوں میں دارچینی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے مرض کوکم کرنے کیساتھ جسم میں موجوداضافی چربی ختم کرکے موٹاپا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں