جمشید اقبال چیمہ

ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، سیکرٹری جنرل انصاف ویلفیئر ونگ جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں اشیائے خورد و نوش کی کوئی قلت نہیں اور رمضان المبارک میں طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کےلئے پیشگی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے ،

ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کے ذریعے عوام کا استحصال کرنے والوںسے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور اس سلسلہ میں حکومت نے متعلقہ اداروں کو احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کسی کو بھی کورونا وائرس کے باعث پیداہونے والی صورتحال سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیاجائے گا ۔

حکومت کے بروقت اقداما ت کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے بعد استحکام ہے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملا ہے ۔ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے پلیٹ فارم سے عوام کو ریلیف دینے کےلئے 19 اشیائے ضرور یہ پر سبسڈی دی گئی ہے.

جبکہ پنجاب میں عوام کو براہ راست اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں بھی مستحق افراد کی امداد کے لئے کوشاں رہے گی اور انہیں بے آسرا نہیں چھوڑا جائے گا۔

مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ رمضان المبارک میں نادار لوگوں سے بھرپور تعاون کریں او ر یہ خدا کی ذات کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں