برطانوی پارلیمنٹ

دہلی فسادات،برطانوی پارلیمنٹ میں مودی حکومت پر کڑی تنقید

لندن(عکس آن لائن)برطانوی پارلیمنٹ میں دہلی فسادات اور ہٹلر مودی کے وحشیانہ اقدامات پر کڑی تنقید۔ وزیر مملکت برائے دفتر خارجہ نائیڈل ایڈم نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ برطانیہ کو بھارت میں پرتشدد واقعات پر گہری تشویش ہے۔برطانوی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان دونوں نے دہلی میں ہونے والی مسلمانوں کے قتل عام پر ہٹلر اور سفاک مودی پر تنقید کے نشتر برسائے۔

سکھ رکن تن من جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ حالیہ فسادات نے انیس سو چوراسی کی تلخ اور تکلیف دہ یادیں تازہ کردیں۔ مسلمانوں کو چن چن کر مارا جارہا ہے ایک اور رکن ایلن اسمتھ کے مطابق شہریت قوانین کا وار چلا کر مسلمانوں کو ہدف بنایا گیا۔ منظم منصوبہ بندی کے تحت بھارت میں ہندو توا سوچ کو پروان چڑھا جارہا ہے اور مودی کو اس کی مکمل حمایت کررہے ہیں۔ دہلی میں مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کو بی جے پی کے لیڈروں نے ہوا دی جبکہ پولیس اس ساری کاروائی میں حکومتی جماعت کی آلہ کار بن کر مسلمانوں کو فریاد کو سنی ان سنی کرتی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں