رانا ثناء اللہ

دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس جرات مندانہ کردار ادا کر رہی ہے ،وزیرداخلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ خان نے خیبر میں تختہ بیگ میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس جرات مندانہ کردار ادا کر رہی ہے ،صوبے بالخصوص خیبرپختونخوا محکمہ پولیس کو بہتر بنائیں، تربیت، وسائل اور ضروری ساز وسامان کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ رانا ثنا ء اللہ خان نے خیبر میں تختہ بیگ میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پولیس جرات مندانہ کردار ادا کر رہی ہے ۔وزیر داخلہ نے دو شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وزیر داخلہ نے لکی مروت، وانڈہ احسان میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بھرپور کارروائی پر افسران اور اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ دفاع وطن کا فرض ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے بیٹے ہمارے ہیروز ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے میں پولیس جرات مندانہ کردار ادا کر رہی ہے صوبے بالخصوص خیبرپختونخوا محکمہ پولیس کو بہتر بنائیں، تربیت، وسائل اور ضروری ساز وسامان کی فراہمی یقینی بنائیں ۔وزیر داخلہ نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا ہے ۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں