خالد مقبول

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، خالد مقبول

کراچی(نمائندہ عکس)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاک افغان بارڈر کے قریب پاک فوج کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں شہید ہونے والے سات جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں پاک فوج کے حوصلے پست نہیں کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں