بلاول بھٹو

دھوکے کو یوٹرن کا نام دے کر فخر کرنا عمران خان کے مزاج کا حصہ بن چکا، بلاول بھٹو

کراچی(عکس آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جھوٹ اور دھوکے کو یوٹرن کا نام دے کر فخر کرنا عمران خان کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے،عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ کا نام بدل ڈالا ، عمران خان کی غربت میں کمی کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چوری پکڑی جاچکی ہے،۔

عمران خان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام کچھ بھی رکھ دیں عوام سب جانتے ہیں ،سندھ حکومت نے صوبے کی فی کس آمدنی کو ملک بھر میں سب سے زیادہ کردیا۔ منگل کو اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے غربت میں کمی کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، پیپلز پارٹی نے ایسے وقت میں یہ پروگرام شروع کیا کہ جب دنیا میں معاشی بحران تھا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دراصل شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ایک آئیڈیا تھا جسے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے عملی جامہ پہنایا، پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بڑے سماجی بہبود کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو شروع کرکے دنیا میں ایک مثال قائم کی، آج عالمی ادارے پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے شروع ہونے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اہمیت کا اعتراف کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جھوٹ اور دھوکے کو یوٹرن کا نام دے کر اس پر فخر کرنا عمران خان کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے، عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ کا نام بدل ڈالا لیکن عوام کوپتہ ہے کہ احساس کفالت پروگرام دراصل بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ہی ہے۔ عمران خان کی غربت میں کمی کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چوری پکڑی جاچکی ہے۔ عمران خان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام کچھ بھی رکھ دیں عوام سب جانتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کے اعتراف کے باوجود احساس پروگرام کو نیا منصوبہ قرار دینا عوام سے دھوکا ہے، عمران خان منصوبوں، اداروں اور عمارتوں کے نام بدلنے سے عوام کے دلوں سے بے نظیر بھٹو کا نام نہیں مٹاسکتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اپنے عوام دوست اقدامات سے صوبے کی فی کس آمدنی کو ملک بھر میں سب سے زیادہ کردیا، عمران خان کی مسلط کردہ مہنگائی کی ستائی لاکھوں دیہی خواتین کو کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضے دئیے،عمران خان کے معاشی سونامی کے دوران سندھ کی لاکھوں دیہی خواتین کو فنی تربیت دی تاکہ وہ خودکفیل ہوسکیں۔ سندھ میں غربت کی شرح میں غیرمعمولی 7.6 فیصد کی کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈلیور کرکے دکھایا ہے، عمران خان بتائیں انہوں نے غربت میں کمی کے لئے اب تک کیا کیا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں