دھند کا راج

دھند اور تیز رفتاری کے باعث حادثات میں 12 افراد جاں بحق‘ درجنوں زخمی

وزیر آباد /سیالکوٹ/ مالا کنڈ (عکس آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں دھند اور تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثات کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں‘وزیر آباد میں باراتیوں کی وین دھند باعث سے نالے میں جاگرنے سے 4 افراد جاں بحق ‘14زخمی ہوئے‘سوات ایکسپریس وے پر وین پہاڑی سے نیچے جا گری‘5افراد موقع ہی پر جاں بحق ‘18زخمی ‘سوات سے راولپنڈی جانیوالی مسافر کوچ پہاڑی سے گرنے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق 14زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آباد جی ٹی روڈ پر گیمن پل کے قریب باراتیوں کی وین دھند کے باعث سے نالے میں جاگری،حادثے میں ایک بچی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت چودہ مسافر زخمی ہوئے۔ریسکیو ٹیموں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،وین گجرات سے سیالکوٹ جارہی تھی۔اسی طرح مالاکنڈ کے پہاڑی علاقہ پلئی میں سوات ایکسپریس وے پر وین موڑکاٹتے ہوئے پہاڑی سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع ہی پر جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے،کچھ دیر بعد اسی مقام پر سوات سے راولپنڈی جانیوالی مسافر کوچ پہاڑی سے گری جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں