اچھی خان

دکھ سے کہنا پڑتا ہے فلم انڈسری میں بے حسی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں’ اچھی خان

لاہور( عکس آن لائن )سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ اگر آج فلم انڈسٹری کا نام باقی ہے تو یہ ماضی میں کام کرنے والو ںکی محنتوں کا نتیجہ ہے ، ماضی میں ایک سال میںدرجنوں فلمیں بنتی تھیںاور کبھی کسی نے سوچا ہے کہ وہ کون لوگ تھے جن کی وجہ سے اتنی تعداد میں فلمیں بنتی تھیں ، وہ یہی وجہ لوگ تھے جو آج دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے دکھ ہوتا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بے حسی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں ، فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار وںکے انتقال پر ان کے گھر والوں سے تعزیت کرنا تو دور کی بات ان کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کی جاتی اور میں دو چار دفعہ اپنی آنکھوں سے یہ سب دیکھ چکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی فن کیلئے کئی دہائیوں تک خدمات ہیں انہیں ایسے فراموش نہیں کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں