دپیکا پڈوکون

دپیکا پڈوکون ’’پٹھان‘‘ کے ساتھ انٹری دیں گی

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کنگ خان کے ساتھ ’’پٹھان ‘‘ میں انٹری دیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ ادکارہ دپیکا پاڈوکون نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کی اگلی آنے والی فلم پٹھان ہے جس کی ہدایتکاری شاہ سدھارتھ آنند دے رہے ہیں جبکہ فلم پٹھان میں دپیکا پاڈوکون اور شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم بھی شامل ہیں۔دپیکا کہنا تھا کہ فوری طور پر میں نے شکون بترا کی فلم سے کام شروع کیا جو ایک رشتے سے متعلق کہانی ہے۔

اس طرح کی کہانی انڈین سینما میں پہلے نہیں دیکھائی گئی، اس کے بعد شاہ رخ خان کے ساتھ ایکشن فلم پٹھان پر بھی کام جاری ہے، اس کے علاوہ میں ہمارے ملک کی مشہور کہانی ماہ بھارت میں دروپتی کا کردار ادا کر رہی ہوں۔دپیکا کے جانب سے تصدیق کے بعد بھی شاہ رخ خان کی جانب سے دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد اداکاری میں واپسی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

جبکہ نئے سال کے پیغام میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اس حوالے سے اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ چلتا ہوں اب 2021 میں بڑے پردے پر ملاقات ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں