اسلام آباد (عکس آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ ملک چلانا اس نااہل اور نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں، گزشتہ دو ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 16 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ صرف جنوری میں حکومت نے تیل کی قیمتوں میں 12 روپے کا اضافہ کیا ہے، قیمتوں میں عدم توازن سے ظاہر ہوتا ہے حکومت غیر مستحکم ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ آج ہی وزیر اعظم نے مہناگئی میں کمی کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم کو غلط معاشی اشارے بتائے جاتے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں متعلق وزیر اعظم کے ماضی کے بیانات موجود ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ اب حکومت بتائے پیٹرول کی مد میں پیسے کیا وزیراعظم کے جیب میں جا رہے؟