اشرف بھٹی

دوسرے ‘ تیسرے عشرے میں کاروبار کے اوقات کار ،ہفتہ ‘ اتوار کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے’ اشرف بھٹی

لاہور/گوجرانوالہ/سیالکوٹ/فیصل آباد(عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی سولو فلائٹ پالیسیوں کی وجہ سے تاجروں سمیت ہر طبقہ مشکلات سے دوچار ہے ، حکومت رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں کاروبار کے اوقات کار اور خصوصاً ہفتہ اور اتوار کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ،حکومت کورونا وباء کے باعث تاجروں کیلئے ریلیف کا اعلان کرے اور خصوصاً یوٹیلٹی بلز معاف کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اشر ف بھٹی نے کہا کہ بد قسمتی سے موجودہ حکومت صرف بیورو کریسی کی مشاورت کو ترجیح دیتی ہے جبکہ اسٹیک ہولڈرز کو کسی خاطر میں نہیں لایا جاتا جس کی وجہ سے تاجروں سمیت ہر طبقہ پریشانی سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کے اوقات کار محدود کرنے اور دو روز کی بندش سے چھوٹے تاجر شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے عید الفطر کے تناظر میں کاروبار کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی جارہی۔ مطالبہ ہے کہ حکومت تاجروں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں کاروبار کے اوقات معمول پر لانے اور خصوصاً ہفتہ اور اتوار کاروبار کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ، تاجر ایس او پیز کے معاملے پر حکومت اور انتظامیہ سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں