مریم اورنگزیب

دوسروں پر دہشتگردی کے مقدمات بنانیوالا خود 9 مئی کا مجرم ہے،مریم اورنگزیب

لاہور (عکس آن لائن ) مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں پر دہشتگردی کے مقدمات بنانے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ ہے، دوسروں کو چور کہنے والے نے ملکی خزانے پر 190 ملین پانڈ کا ڈاکہ ڈالا، یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، سائفر جیسے حساس معاملات پر کھیل کھیلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کے سامنے بند لفافہ لہرایا گیا، 60 ارب کا ڈاکہ ڈالا اور پوچھتے ہیں کہ بجلی مہنگی کیوں ہوئی، یہ اتنے بڑے چور ہیں واردات بھی ڈالتے ہیں اور ڈھٹائی بھی کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کرسی کا غلط استعمال کرتے ہوئے پیسے حاصل کئے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ اس وقت بنایا گیا جب ہم نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی ریاست پر حملہ کرنے آ رہے ہیں، جناح ہاس اور شہدا کی یادگاروں کو جلانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پاناما کے معاملے پر نہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی، نواز شریف آج بھی عدالت میں اپنے جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مہر لگائی کہ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، پاکستان کے عوام نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں