مدیحہ شاہ

دوستوں کی فلاح کے لئے چند دوستوں نے سفر شروع کیا آج یہ کاررواں بن گیا ہے’ مدیحہ شاہ

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکارہ و پاک شوبز فرنٹ کی صدر مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ فنکاروں اور ہنر مندوں کی فلاح و بہبود کیلئے چند دوستوں نے مل کر سفر کا آغاز کیا تھا لیکن آج یہ کاررواں کی صورت اختیار کر گیا ہے ، پاک شوبز فرنٹ کورونا وائرس کی وباء کے ختم ہونے کے ساتھ ختم نہیں ہو گی بلکہ ہم مستقبل میں بھی اس پلیٹ فارم سے فلاح کے کام جاری رکھیں گے ۔

ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ ملک بھر سے فنکار پاک شوبز فرنٹ کا حصہ بن رہے ہیں اور مستحق فنکاروں اور ہنر مندوں کی فلاح و بہبود کے لئے نہ صرف خود مدد کر رہے ہیں بلکہ دیگر مخیر شخصیات سے بھی رابطے کر کے ان سے مدد حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہم مستقبل میں بھی اس پلیٹ فارم سے خیر کے کام کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں